The news is by your side.

کراچی: مدراس چوک پر شہریوں کا کے الیکٹرک کے دفتر پر دھاوا

کراچی کے علاقے سچل میں مشتعل مظاہرین نے کے الیکٹرک کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی پر شہریوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اب مدراس چوک پر مشتعل مظاہرین کے الیکٹرک کے دفتر پہنچے اور دفتر پر دھاوا بول دیا۔

کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے مشتعل مظاہرین کو دیکھ کر دفتر کے دروازے بند کردیے گئے تھے جس کے باعث وہاں اپنے مسائل حل کروانے والے شہریوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مشتعل مظاہرین کے پتھراؤ کرکے گاڑیوں اور دفتر کے شیشے توڑ دیے اور ٹائر نذر آتش کیے گئے جس کے سبب ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

ادھر گلشن حدید میں بھی بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا گیا جس میں تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کا موقف ہے کہ علاقے میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ہے بلکہ اعلانیہ 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں