The news is by your side.

Advertisement

کراچی : پل کی تعمیرکے خلاف خاتون اسلحہ اٹھائے سڑک پرآگئی

کراچی : اسلحہ بردار خاتون پل کی تعمیر میں مصروف مزدوروں کو ہراساں کرنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں تین تلوار چورنگی کے قریب سڑک عبور کرنے کے لئے بنائے جانے والے پل کی تعمیر کے خلاف ایک خاتون اسلحہ اٹھائے سڑک پر آگئی۔

اسلحہ بردار خاتون نے اوور ہیڈ برج پر کام رکوا کرمزدوروں کو بھگا دیا، تاجروں اور دکانداروں کے احتجاج کے بعد پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر وومن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

احتجاج کرنے والے تاجروں کے مطابق مذکورہ خاتون کئی روز سے پل کی تعمیر کے لئے آنے والے مزدوروں کو ہراساں کررہی تھی۔

خاتون کا مؤقف ہے کہ پل کی تعمیر مجوزہ مقام کے بجائے دوسرے مقام پر کی جارہی ہے جس سے اس کے گھر کی بے پردگی ہوگی۔

دکانداروں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ یہ خاتون صرف افراتفری پھیلانے کیلئے جھوٹ بول رہی ہے اس کی رہائش گاہ بھی اس پراجیکٹ سے متاثر نہیں ہورہی ہے۔


Armed woman forces laborers to run away from… by arynews

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں