تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی، گلستان جوہر سے اغوا ہونے والی میڈیکل کی طالبہ کا ڈراپ سین، لڑکی خود گھر پہنچ گئی

کراچی: گلستان جوہر سے اغوا ہونے والی میڈیکل کی طالبہ کا ڈراپ سین ہوگیا، طالبہ عروج خود ہی گھر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے اغوا ہونے والی 21 سالہ میڈیکل کی طالبہ عروج خود ہی گھر پہنچ گئی، عروج کے اہل خانہ نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 21 سالہ عروج کو کسی نے اغوا نہیں کیا وہ اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر گئی تھی، گھر چھوڑ کر جانے والی لڑکی نے جیکب آباد میں لڑکے سے نکاح کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ میڈیکل کی طالبہ کے لاپتا ہونے کے معاملے پر ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی: گلستان جوہر سے میڈیکل کی طالبہ لاپتہ

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ 21 سالہ عروج 8 مارچ سے لاپتہ تھی۔

یاد رہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اورطالبہ کے دوستوں کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے تاہم یونیورسٹی انتظامیہ اوردوستوں سےتحقیقات میں پیشرفت نہیں ہوسکی تھی۔

خیال رہے کہ 21 سالہ عروج 8 مارچ کو یونیورسٹی سے گھر پہنچی اور 4 بجے پارلر کا کہہ کر گھر سے نکلی تھی لیکن وہاں نہیں پہنچی، وہ اپنا موبائل فون اور دیگر اہم سامان بھی گھر چھوڑ گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -