اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

کے الیکٹرک کے 3 ملازمین کے اغوا کا انکشاف، ملزمان سے لاکھوں کا کاپر برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

شہر قائد میں کے الیکٹرک کے عملے کے اغوا کی بڑی واردات ناکام بناتے ہوئے پولیس نے مقابلے کے بعد تین ملازمین کو بازیاب کرا لیا، جبکہ اغوا کار فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔ اغواکارں نے اس سے پہلے بولٹن مارکیٹ میں ایک دوکان پر نقب لگائی اور لاکھوں مالیت کا کاپر اور دیگر سامان بھی چوری کیا، جو کہ واردات ناکام بناتے ہوئے برآمد کر لیا گیا۔

پولیس حکام کی جانب سے تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ صبح سویرے اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح ملزمان لائنز ایریا پہنچے اور وہاں ایک شکایت کی درستگی کیلئے موجود کے الیکٹرک کی ٹیم کو یرغمال بنا کر اغوا کر لیا۔

پولیس حکام کا بتانا تھا کہ ملزمان 3 ملازمین کو ان کی اپنی گاڑی میں بٹھا کر مختلف علاقوں میں گھماتے رہے جبکہ ملزمان کی اپنی گاڑی بھی ساتھ چلتی رہی۔ اس دوران ملزمان نے آرام باغ میں ایک دکان کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے مالیت کا کاپر اور دیگر سامان بھی نکالا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے اس واقعہ کے متعلق مددگار ون فائیو (15) کو فوری اطلاع دی گئی اور گاڑی میں لگے ٹریکر کی مدد سے پولیس نے گاڑی کو ٹریس کیا۔

جب ملزمان بوٹ بیسن کے علاقے میں پہنچے تو پولیس نے ناکہ بندی کر کے انہیں روکنے کی کوشش کی، جس پر اغواکاروں نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی اور جوابی فائرنگ کے تبادلے کے بعد بعد ملزمان کے الیکٹرک کی گاڑی، ملازمین اور چوری کیا گیا سامان چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے گاڑی کے پچھلے حصے میں موجود ملازمین کو بحفاظت بازیاب کرا لیا، اور واقعے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں