تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ہماری اولین ترجیح پلے آف میں پہنچنا ہے، عماد وسیم

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ  میں ان کی اولین ترجیح پلے آف میں پہنچانا ہے۔

عماد وسیم نے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا شمار دنیا کی بہترین لیگ میں ہوتا ہے، گیارہ مہینے پی ایس ایل کی تیاری اور اس کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں کہ سیزن میں بہترین پرفارم کریں گے۔

پی ایس ایل کھیلنے میں ہمیں بھی بہت مزا آتا ہے، اس میں کوالٹی آف کرکٹ بڑھتی جارہی ہے، ساتویں ایڈیشن میں کووڈ کی وجہ سے ٹیم میں کچھ تبدیلیا کی گئی تھی جس کی وجہ سے ہم سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکے تھے۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اچھے ملکی کھلاڑی بھی آرہے ہیں، اس بار کراچی کنگز میں کئی میچ ونر موجود ہیں، ہمارے پاس بہترین کھلاڑی ہیں، بولرز بھی ہمارے پاس اچھے ہیں۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ اس سال ساری ٹیمیں برابر کی ہیں، کوئی بھی ٹیم چیمپئن بن سکتی ہے، ٹی ٹوئنٹی میچز میں کچھ بھی پتا نہیں چلتا بس ہمیں اپنا 100 فیصد دینا ہوتا ہے لیکن ہماری اولین ترجیح پلے آف میں پہنچنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے ہماری کوشش ہوگی کہ ہم زیادہ سے زیادہ میچ جیتیں تاکہ ہم پلے آف میں آسانی سے پہنچ جائیں، پھر اس کے بعد فیصلہ ہوتا ہے کہ آپ فائنل میں جاتے ہیں یا نہیں۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میری یہی کوشش ہوگی کہ ٹیم پاور پلے میں اچھا کھیلے اور پاور پلے تک جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شروع کے میچز کراچی میں ہے جس سے ہمیں بہت فائدہ ہوگا، ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے کا اپنا مزہ ہوتا ہے ، کراچی کے لوگ ہمیں بہت سپورٹ کرتے ہیں تو ہماری کوشش ہوگی کہ ہوم گراؤنڈ میں اچھا پرفارم کریں۔

شاہین آفریدی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شاہین کی شادی کے بعد پیس کم ہوتی ہے یا بڑھتی ہے، شادی کے بعد وہ گراونڈ میں ہنستے مسکراتے بھی رہیں گے یا نہیں، دیکھنا پڑے گا۔

Comments

- Advertisement -