پاکستان سپر لیگ فائیو کی فاتح کراچی کنگز نے نئے سیزن کے لیے نیا ہتھیار ٹیم میں شامل کر لیا۔
آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے آلراؤنڈر عباس آفریدی پاکستان سپر لیگ 2021 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ایونٹ 20 فروری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔
Welcome to the #KingsFamily Abbas! pic.twitter.com/wzJp81LM6M
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 4, 2021
دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے گزشتہ ماہ لاہور میں منعقدہ ڈرافٹنگ کی تقریب میں اپنی 18ویں پک کا استعمال نہیں کیا تھا،لہٰذا اب اپنی 18ویں باری کااستعمال کرتے ہوئے کراچی کنگز نے 19 سالہ آلراؤنڈر کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
عباس آفریدی نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے 5 میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں، وہ اس ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر تھے۔
عباس آفریدی نے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کی۔