تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی: پی ایس ایل فائیو کے 26ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 151 رنز کا ہدف 17.1 اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

شرجیل خان نے 74 اور بابر اعظم نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کوئی بھی بولر وکٹ حاصل نہیں کرسکا، لاہور قلندرز کی ٹیم نے میچ میں تین کیچز بھی ڈراپ کیے۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا تھا۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، فخر زمان 17 رنز بنا کر عمید آصف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

کرس لین کو 5 رنز پر ارشد اقبال نے پویلین روانہ کیا، بین ڈنک 9 رنز بنا کر عمید آصف کی گیند پر اسامہ میر کو کیچ دے بیٹھے، سمیت پٹیل 5 رنز بنا کر کرس جارڈن کا نشانہ بنے۔

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر محمد حفیظ 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ڈیوڈ ویزے نے 5 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف اور ارشد اقبال نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، کرس جارڈن ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز سے شکست کا بدلہ لیں گے، ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، وکٹ بہت اچھی ہے، جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے، شائقین کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ ہمارا پلان بھی ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا تھا، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

فائنل الیون

Comments

- Advertisement -