تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کراچی کنگز نے پی ایس ایل 5 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

کراچی: پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سپر اوور میں 4 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سپر اوور میں 4 رنز سے شکست دے دی، سپر اوور میں  کراچی کنگز کی جانب سے دئیے جانے والے 14 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 9 رنز بناسکی۔

کراچی کنگز کی جانب سے سپر اوور فاسٹ بولر محمد عامر نے کروایا اور صرف 9 رنز دئیے۔

اس سے قبل پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 142 رنز کا ہدف برابر کردیا میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوگا۔

کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 19 رنز پر گری جب شرجیل خان 4 رنز بنا کر سہیل تنویر کا نشانہ بنے، الیکس ہیلز 22 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، افتخار احمد 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بابر اعظم نے 53 گیندوں پر 65 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، عماد وسیم 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، والٹن 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے سہیل تنویر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہد خان آفریدی اور عمران طاہر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے تھے، روی بوپارہ نے 40 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

اوپنر ذیشان اشرف 21 رنز بنا کر عماد وسیم کو وکٹ دے بیٹھے، لیتھ 9 رنز بناسکے، کپتان شان مسعود 3 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، رلی روسو 5 رنز بناسکے۔


خوشدل شاہ 17 رنز بنا کر فاسٹ بولر ارشد اقبال کا نشانہ بنے، شاہد آفریدی صرف 12 رنز بناسکے، سہیل تنویر نے 13 گیندوں پر 25 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
کراچی کنگز کی جانب سے وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

Comments

- Advertisement -