The news is by your side.

Advertisement

کراچی کنگز کا کیوموبائل سے معاہدہ

کراچی: کیوموبائل اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، کراچی کنگز کے سفر میں کیو موبائل کمپنی نے پلاٹینم اسپانسر بن کر قدم ملالیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق معاہدے کی تقریب میں کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم، سی ای او طارق وصی اور چیئرمین کیوموبائل ذیشان اختر نے شرکت کی۔ اس موقع پر کراچی کنگز کی جانب سے ذیشان اختر کو کراچی کنگز کی آفیشل جرسی پیش کی گئی۔

اس موقع پر سی ای او کراچی کنگز طارق وصی نے کہا کہ کیو موبائل کا پی ایس ایل کی مقبول ترین فرنچائز سے جڑنا خوش آئند ہے، کراچی کنگز کا پلاٹینم اسپانسر بننے پر ذیشان اختر نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اب ملک کے ہر کونے تک کراچی کنگز کے شیروں کی دھاڑ گونجے گی، شیروں کی آواز کیو موبائل پھیلائے گا۔

پی ایس ایل کا نیا ترانا ’تیار ہیں‘ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کا آغاز 20 فروری سے ہورہا ہے، ایونٹ کی افتتاحی تقریب کراچی میں ہوگی جبکہ فائنل 22 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا آفیشل ترانہ ’تیار ہیں‘ ریلیز کردیا گیا ہے جس پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے تاثرات سامنے آئے ہیں، کچھ صارفین نے ترانے کو وقت کا ضیاع اور کچھ نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں