پی ایس ایل: کراچی کنگزآج پشاورزلمی کے خلاف فیصلہ کن میچ کھیلے گی -
The news is by your side.

Advertisement

پی ایس ایل: کراچی کنگزآج پشاورزلمی کے خلاف فیصلہ کن میچ کھیلے گی

دبئی: پاکستان سپرلیگ میں کراچی کنگزاپنا فیصلہ کن میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پشاورزلمی کے خلاف کھیلے گئی، کراچی کنگزکے لئے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔

کراچی اورپشاور کے درمیان ہونے والے میچ میں کامیابی کے نتیجے میں کراچی کنگز کی ٹیم شعیب ملک کی قیادت میں پلے آف میں پہنچ جائے گی۔

اگر کراچی کنگز کو پشاورزلمی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے توسپرلیگ کے آج ہونے والا دوسرا میچ کراچی کنگزکی قسمت کا فیصلہ کرے گا جس میں اسلام آباد اوراسلام آباد یونائٹڈ ایک دوسرے کے مدِمقابل ہوں گے۔

اگر کراچی کنگز اورلاہورقلندرز دونوں ہی اپنے آج کے میچزہارجاتی ہیں تو کراچی کنگز کو پلے آف میں جانے کا موقع ملے گا کیونکہ گروپ اسٹیج میں کراچی کنگز نے لاہورقلندرکودونوں میچز میں شکست دی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پرکراچی کنگز اس وقت چوتھے نمبرپرہے جبکہ لاہورقلندرپانچویں نمبرپرہے جبکہ دونوں ٹیموں کے پاس دو دو پوائنٹس ہیں۔

کراچی کنگز شعیب ملک کی قیادت میں سخت پریکٹس کررہی ہے اوران کی کوشش ہے کہ سابقہ غلطیاں نہ دہرائی جائیں اور’پلے آف‘ راؤنڈ میں ہرصورت جگہ بنائی جائے۔

کراچی کنگزاورپشاورزلمی کے خلاف پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے مدمقابل ہوگی جبکہ لاہوراور اسلام آباد یونائٹڈ کے درمیان سنسنی خیز معرکہ رات نو بجے ہوگا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں