تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پی آئی اے کے جہازوں پر کراچی کنگز کا لوگو سجے گا

کراچی: پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی فرنچائز کراچی کنگز کو بڑی کامیابی مل گئی، ہوابازی کے شعبے کا بڑا نام پی آئی اے کراچی کنگز کا آفیشل ایئرلائن پارٹنر بن گیا۔

کراچی کنگز اونچی اڑان بھرنےکیلئےتیار ہے، ہزاروں فٹ بلندی پر بھی کراچی کنگز کا نام ہوگا، پی آئی اے کراچی کنگز کا آفیشل ایئرلائن پارٹر بن گیا۔

اس حوالے سے پی آئی اےکے سی ای او ارشد ملک اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نےمعاہدے پر دستخط کردیے جس کے مطابق پی آئی اے کے جہازوں پر کراچی کنگز کا لوگو سجے گا۔

پی آئی اےآسمانوں پربھی کراچی کنگزکی برانڈنگ کریگا اور کراچی کنگز کے ہر میچ میں پی آئی اے انتظامیہ خوش آمدید کہے گی۔

پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کرکٹ کےفروغ کیلئےثابت قدم ہے جب کہ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن سے جڑنا کراچی کنگزکی بڑی کامیابی ہے۔

Comments

- Advertisement -