کراچی: پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کے سیزن فائیو کے لیے آفیشل سانگ نے دھوم مچا دی۔
کراچی کنگز کا آفیشل ترانہ سامنے آگیا جو ریلیز ہوتے ہی لوگوں کو بھا گیا، پرُجوش آواز اور جذبے سے بھرپور "لبوں پر ایک نام ہے.. کراچی اپنی جان ہے سانگ” معروف گلوکار عاصم اظہر نے گایا۔
آفیشل گانا کراچی کنگز کی لانچنگ تقریب میں پیش کیا گیا جس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز، گورنر سندھ عمران اسماعیل، میئر کراچی وسیم اختر سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی کی لانچنگ او رلوگو کی رونمائی کی گئی، اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی کراچی کنگز کا پلاٹینیم اسپانسر ہے۔
صدر کراچی کنگز سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ترانے کو بے حد پسند کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے حوالے سے زبردست گانا تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اے آر وائی لاگونا: سلمان اقبال کا پاکستان کے پہلے مصنوعی ساحل اور ریزورٹ کا اعلان
کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 4 اہم چیزوں کو لانے کا فیصلہ کیا تھا، ہم نے سوچا کیا پاکستان میں ریزورٹ ہاؤسنگ دے سکتے ہیں، ایسی رہائش ہو جہاں دنیا دیکھنے آئے اور ہمارے بچے وہاں اسکول جاسکیں۔
— ARY Digital (@arydigitalasia) February 19, 2020
سلمان اقبال نے کہا کہ ہم نے سوچا کہ کیا ہم ریزورٹ سائیڈ کے لیے پانی لاسکتے ہیں ہم نے سوچا پانی کے پاس نہیں جاتے پانی کو اپنے پاس لے آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ میں استعمال ہونے والا 80 فیصد سامان میڈ ان پاکستان ہوگا، پروجیکٹ کے ذریعے روزگار کے متعدد مواقع میسر آئیں گے، ہم دنیا کی جدید ٹیکنالوجی پاکستان لے کر آئیں گے، پاکستان ناصرف ٹیکنالوجی میں آگے بڑھے گا بلکہ مالی خسارہ بھی کم ہوگا۔
Team Owner #KarachiKings @Salman_ARY along with the President @wasimakramlive , C.E.O. #ARYDigitalNetwork @Jerjees & Team Owner @PeshawarZalmi @JAfridi10 at the #TeamWelcomingEvent of #KarachiKings#HBLPSLV #SherKaWaar #YehHaiKarachi #UnveilingTitaniumSponsor pic.twitter.com/M2y8LtmxIC
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 19, 2020
انہوں نے کہا کہ خواب کی تعبیر ہوجائے تو اللہ کا احسان ماننا چاہئے، ایسے بہت سے خواب ہمارے بزرگوں نے بھی دیکھے، اے آر وائی گولڈ کا خواب دیکھا جس کی تعبیر ہوئی، اے آر وائی میڈیا گروپ کا خواب دیکھا جس کی تعبیر ہوئی۔
#KK Players along with management paying respect to National Anthem at #KarachiKings #TeamWelcomingEvent#HBLPSLV #SherKaWaar #YehHaiKarachi #UnveilingTitaniumSponsor @Salman_ARY @ImranIsmailPTI @wasimakramlive @ProfDeano@iamShaniera @AlexHales1 @iamamirofficial @tariqwasi pic.twitter.com/iTs3OifW4C
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 19, 2020