The news is by your side.

Advertisement

پریکٹس میچ میں کراچی کنگز کی فتح

ابوظبی: دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے پی ایس ایل سکس کی تیاری کیلئے ہونے والے پریکٹس میچ میں پشاور زلمی کو آٹھ وکٹ سے ہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات کھیلے گئے پریکٹس میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تیرہ اعشاریہ تین اوورز میں تہتر رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ارشد اقبال نے چھ رنز دے کر تین شکار کئے، عباس آفریدی، پریرا اورعماد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کراچی کنگز کو بیس اوورزمیں ایک سو تیس رنز کا ہدف ملا جو انہوں نے انیسویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شرجیل خان نے چھتیس اور بابراعظم نے بتیس رنزبنائے۔

 

Comments

یہ بھی پڑھیں