بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

’کنگز گیم پر حکمرانی کے لیے پیدا ہوئے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کنگز کے ہیڈکوچ ڈین جونز ، کپتان عماد وسیم اور دیگر کھلاڑیوں نے فینز کے لیے خصوصی ویڈیو پیغامات جاری کردیے۔

کراچی کنگز کے ہیڈکوچ نے مخالف ٹیموں کو تیار رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا نام ڈین جونز(استاد آف کرکٹ) ہے اور میں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ ہوں، اب کی بار کنگز کی کارکردگی بہت اچھی ہوگی اور ہم اچھال کھیل پیش کریں گے کیونکہ کنگز گیم پر حکمرانی کے لیے پیدا ہوئے ہیں‘۔

ٹی ٹوینٹی کے نمبر ون بلے باز اور کراچی کنگز کے نائب کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’میرا نام بابر اعظم ہے اور میں کراچی کنگز ہوں، تمام لوگوں کی آنکھیں مجھ پر اور میرے ریکارڈز پر ہیں، میں ہر بار ہی اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہوں‘۔

لیگ اسپینر اسامہ میر نے پی ایس ایل 5 کی تمام ٹیموں کو چیلنج دیا اور کہا کہ ’اب کراچی کنگز سے کھیلنے کے لیے تیار ہوجائیں‘۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 5) کا آغاز 20 فروری سے ہوگا، کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 21 فروری کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔

+ posts

محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں