بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

کراچی کنگز کے 3 اسٹار کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے اور کراچی کنگز کے تین غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

ایک بار پھر سیٹی بجے گی ایک بار پھر کھیل جمے گا۔ پاکستان سپر لیگ کے سپر پلے آف کیلئے انتظامات مکمل نیٹ غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

- Advertisement -

اسٹارزکی کہکشاں پھرسےجگمگانےکوتیار پی ایس ایل فائنل راؤنڈ کیلئےٹیمیں بےقرار ہیں۔ کراچی کنگز، لاہورقلندرز، پشاورزلمی اورملتان سلطانزکےغیرملکی کھلاڑیوں کی کراچی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کنگز کے شیر الیکس ہیلز، چیڈوک والٹن اور کیمرون ڈیلپورٹ کراچی پہنچ گئے جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر اور اسپنر عمر خان نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا۔ٹیمیں آج سے پریکٹس کا آغاز کریں گی۔

کراچی کنگز کےکپتان عماد وسیم بھی فائنل راؤنڈ کیلئےپُرجوش ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں بھی انتظامات حتمی مرحلےمیں داخل ہو چکے ہیں۔ پولیس اور سیکورٹی اداروں نےگراؤنڈ کاکنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اسٹیڈم کےاندربھی اسکرینگ جاری ہے۔

پلےآف میچز14 اور15 نومبر کو کھیلےجائیں گے اور چیمپئن ٹیم کافیصلہ17نومبرکو ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں