منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

کراچی کنگز نے کن کھلاڑیوں کو منتخب کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل کی سب سے مقبول فرنچائز کراچی کنگز نے آکشن میں کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا۔

کراچی کنگز نے جارح مزاج آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں خریدا، سلمان علی آغا کو 5 کروڑ 85 لاکھ اور اعظم خان کو 3 کروڑ 25 لاکھ میں خریدا گیا۔

کنگز نے آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا کو ساڑھے چار کروڑ روپے میں منتخب کیا۔

کراچی کنگز نے فاسٹ بولر میر حمزہ کو دو کروڑ 40 لاکھ، شاہد عزیز کو 92 لاکھ 50 ہزار روپے میں خریدا ہے، عاقب الیاس اور حمزہ سہیل 60 لاکھ روپے میں کنگز کا حصہ بن گئے۔

May be an image of ‎text that says "‎#M ም م_ي_کرابی nTKAH HAI KARACHI KARACHI KINGS SQUAD FOR HBL PSL 2026 HASSAN ALI ABBAS AFRIDI MOEEN ALI KHUSHDIL SHAH SAAD BAIG DAVID WARNER AZAM AZAMKHAN KHAN SALMAN ALI AGHA SHAHID AZIZ MIR HAMZA ADAM ZAMPA HAMZA SOHAIL AQIB ILYAS KHUZAIMA KHUZAIMATANVEER TANVEER JOHNSON CHARLES M.WASEEM IHSANULLAH RIZWAN ULLAH‎"‎

جانس چارلس کو کراچی کنگز نے 2 کروڑ روپے میں خریدا ہے، فاسٹ بولر احسان اللہ ایک کروڑ 5 لاکھ روپے میں کنگز کا حصہ بنے ہیں۔

یہ پڑھیں: پی ایس ایل 11 نیلامی: کون سب سے مہنگا اور سستا کھلاڑی؟

محمد وسیم کو کراچی کنگز نے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں منتخب کیا، رضوان اللہ کو 60 لاکھ روپے میں خریدا گیا ہے۔

کراچی کنگز نے انگلینڈ کے معین علی کو ڈائریکٹ سائن کیا جبکہ حسن علی، عباس آفریدی، خوشدل شاہ اور سعد بیگ کو ری ٹین کیا گیا ہے۔

کراچی کنگز اسکواڈ: 

کراچی کنگز کے اسکواڈ میں حسن علی، عباس آفریدی، خوشدل شاہ، سعد بیگ، معین علی، ڈیوڈ ورنر، اعظم خان، سلمان علی آغا، شاہد عزیز، میر حمزہ، ایڈم زمپا، محمد حمزہ سہیل، عاقب الیاس، خزیما بن تنویر، جانسن چارلس، محمد وسیم، احسان اللہ، اور رضوان اللہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ آکشن میں فروخت ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں، راولپنڈی نے انہیں 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں