پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز نے محمد وسیم اور خزیمہ بن تنویر کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا ہے۔
کراچی کنگز کے کھلاڑی محمد وسیم اور خزیمہ بن تنویر قومی ذمہ داریوں کی وجہ سے ریلیز کیے گئے ہیں دونوں کرکٹرز پی ایس ایل 11 کے باقی میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
محمد وسیم نے پی ایس ایل 11 میں کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے 5 میچز میں 86 رنز بنائے تھے، ان کے متبادل کے طور پر جیسن رائے کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، کراچی کنگز خزیمہ بن تنویر کے متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کرے گی۔
یہ پڑھیں: جیسن روئے کراچی کنگز کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے
واضح رہے کہ کنگز کا اگلا مقابلہ 16 اپریل بروز جمعرات کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔
کنگز اسکواڈ: ڈیوڈ وارنر کپتان ہیں دیگر کھلاڑیوں میں جیسن رائے، حسن علی، عباس آفریدی، معین علی، خوشدل شاہ، سعد بیگ، اعظم خان، سلمان علی آغا، شاہد عزیز، احسان عادل، میر حمزہ، ایڈم زمپا، عاقب الیاس، ریزا ہینڈرکس، رضوان اللہ، ہارون ارشد اور محمد حمزہ شامل ہیں۔
پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز نے تین میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


