کراچی کنگز سندھ کے شہزادے ٹورنامنٹ: میرپور خاص اور کراچی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے
The news is by your side.

Advertisement

کراچی کنگز سندھ کے شہزادے ٹورنامنٹ: میرپور خاص اور کراچی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

کراچی:‌  شہر قائد میں جاری کراچی کنگز سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں میرپورخاص نے کانٹے دار مقابلے کےبعد سکھرکو تین وکٹ سے ہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں.

نیاناظم آباد میں ٹورنامنٹ کے دوسرے روز سکھراور میرپور کی ٹیمیں مدمقابل آئیں. سکھر کے شہزادوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹ پر 147 رنز بنائے۔

میرپورخاص نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا، میرپور خاص کے محمد سلمان نے 70 رنز کی جارحانہ رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسرا میچ کراچی اور نواب شاہ کے شہزادوں کے درمیان جاری ہے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں