ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

کراچی کنگز کو ملتان سلطانز پر برتری حاصل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کنگزکو ملتان سلطانز پر برتری حاصل ہے. دونوں‌ ٹیمیں ساتویں بارمدمقابل ہوں گی. کراچی کنگز نے تین بار ملتان سلطانز کو زیر کیا

پی ایس ایل 5 پلے آف مرحلےکا میلہ سجنے میں ایک روز باقی ہے۔ کوالیفائر کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

کنگز کے کپتان عماد وسیم فائنل میں جگہ بنانےکےلیےپرعزم ہیں۔ کراچی کنگز کا سلطانز پر پلڑا بھاری ہے۔ کراچی کنگز نے چھ میں سے تین میچز جیتے ہیں۔ایلیمنیٹر ون میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی ٹکرائیں گے کراچی کنگز کے بابراعظم 345رنزکےساتھ ایونٹ کےٹاپ اسکورر ہیں۔

کراچی کنگز کےاسٹاربیٹسمین بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کے خلاف حکمت عملی کے مطابق کھیلیں گے۔ خالی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی کمی محسوس ہوگی۔ شائقین سے درخواست ہے کراچی کنگز کےلیے دعاکریں۔

انہوں نے کہا کہ پہلا مقصد کوالیفائر جیت کر فائنل میں جگہ بنانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں