سکھر : کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے پانچویں مرحلے میں سکھر سے کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کرلیا گیا، کوچز نے بہترین کھلاڑی منتخب کرلیے، اگلا مرحلہ لاڑکانہ میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد، میر پور خاص، عمر کوٹ اور نواب شاہ کے بعد برائٹو پینٹس کراچی کنگز کی ٹیم باصلاحیت کھلاڑی کی کھوج کیلئے سکھر پہنچی۔
برائٹو پینٹس کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج کے پانچویں مرحلے میں سکھر سے کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کرلیا گیا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے ٹرائلز نے انہیں آگے بڑھنے کا موقع دیا۔
Did he miss the stumps?? #KarachiKings #BrightoKhiladiKiKhoj #Sindh #Trials in #Sukkur at General PCB #Cricket Stadium.
Our next destination is #Larkana pic.twitter.com/BKKVYncff7— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) December 4, 2017
کرکٹ کا جنون اپنے عروج پر پہنچنے لگا، سکھر میں بھی نوجوان کرکٹرز کی بڑی تعداد نے کراچی کنگز کے ٹرائلز میں انٹری دی۔ بیٹنگ ا ور بولنگ میں کھلاڑیوں نے خوب ٹیلنٹ دکھایا۔
کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے ٹرائلز نے انہیں آگے بڑھنے کا موقع دیا ہے۔ سکھرمیں بھی بہترین کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔
کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج کے چھٹے مرحلے کے ٹرائلز بدھ کو لاڑکانہ میں ہوں گے جبکہ فائنل ٹرائل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں10سے13دسمبر تک منعقد ہوں گے۔