ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

کراچی کنگز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ کی سب سے مہنگی اور مقبول ٹیم کراچی کنگز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کھلاڑی کی کھوج کا آغاز ہوگیا ہے، نوجوان کرکٹرز کی بڑی تعداد ٹرائل دینے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئی، ٹرائل صبح نو بجے سے شام چھ جاری رہیں گے۔

k-post-3

نیشنل اسٹیڈیم میں نوجوان کرکٹرز کا جوش عروج پر ہے، صبح سورج نکلتے ہی نوجوان کرکٹرز کی بڑی تعداد نے نیشنل اسٹیڈیم میں پڑاؤ ڈال لیا اور گراؤنڈ میں رجسٹریشن کرائی، وائٹ کٹ میں ملبوس نوجوان کرکٹرز کی بڑی تعداد ٹیلنٹ دکھانے کے لئے بے تاب نظر آئی۔

نو بجتے ہی شیڈول کے مطابق ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز ہوا، ٹرائلز سے قبل کھلاڑیوں نے خود کو وارم اپ کیا اور خوب پش آپس لگائے، سولہ سے تئیس سال کی عمر کے نوجوان کھلاڑی آج سے شروع ہونے والے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں سلیکٹرز کو اپنا ہنر دکھائیں گے، ٹرائلز میں بیٹسمین، بولرز اور بہترین آل راؤنڈرز کو منتخب کیا جائے گا۔

k-post-5

ٹرائلزکیلئے آئے نوجوانوں نے کہا کہ کراچی کنگز نے گراس روٹ کی سطح پر کچھ کر دکھانے کا موقع دیا ہے، جو کسی نے نہیں دیا۔

سابق کپتان راشد لطیف، جلال الدین، اقبال قاسم اور سلیم یوسف ٹرائلز میں بہترین کھلاڑی کو چنیں گے، جو آئندہ سال ہونے والے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں حصہ لینے کا موقع پائیں گے۔

k-post-4

k-post-7

نوجوان کھلاڑیوں نے کراچی کنگز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا اچھا پلیٹ فارم قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے ٹیلنٹ ہنٹ سے چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ وہ بھرپور محنت کررہے ہیں تاکہ کراچی کنگز کیلئے ان کا سلیکشن ہوسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں