جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

کراچی کنگز کے چار کھلاڑی سپرلیگ میں سرفہرست

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کراچی کنگز کے چار کھلاڑی اپنی انفرادی کارکردگی کی بدولت سرفہرست ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بیٹنگ میں بابر اعظم نے اچھی کارکردگی دکھا کر سارے بولر کو پریشان کردیا انہوں نے 9 میچز میں سب سے زیادہ 290 رنز اسکور کیے جبکہ بولنگ میں سہیل خان کی سوئنگ سے تمام حریف بیٹسمینوں کے ہوش اڑگئے، سہیل نے نو میچز میں پندرہ کھلاڑیوں کو پویلین بدر کیا۔

پڑھیں: ’’ کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی ‘‘

فیلڈنگ میں بھی کراچی کے شیروں نے خوب پنجے گاڑے، پولارڈ نے 9 اننگز میں 8 کیچز تھام کر کھلاڑیوں کو بائے بائے کیا۔

وکٹوں کے عقب میں کراچی کنگز کے کپتان سنگاکارا نے 10 شاندار کیچ پکڑے اور ایونٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں: ’’ عماد وسیم پاکستان کرکٹ کا اگلا سُپراسٹار ‘‘

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے پلے آف راؤنڈ میں کراچی کنگز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو واپسی کے ٹکٹ تھما دیے، فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے کراچی کنگز کل پشاور زلمی کے مدمقابل ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں