The news is by your side.

Advertisement

کراچی کنگزاوراسلام آباد یونائٹڈ آج ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے

کراچی: پاکستان سپرلیگ میں آج کراچی کنگزکے شیراسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل ہوں گے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا مقابلہ پشاورزلمی سے ہوگا۔

پاکستان سپرلیگ تمام تررنگینیوں اورچوکوں، چھکوں کی برسات کے ساتھ جاری ہے۔ کراچی کنگزآج ایک بارپھر میدان میں آکرچھاجانے کیلئے تیارہے۔

کراچی کنگز کی قیادت شعیب ملک کررہے ہیں اوراسلام آباد یونائٹڈ مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کےٹکڑاؤ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چاربجے ہوگا۔

پشاورزلمی کی قیادت شاہد آفریدی کررہے اورکوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفرازاحمد ہیں، یہ میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں