شارجہ: کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ڈک ورتھ لوئس کے تحت 8 رنز اور 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی، بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 بالز پر 47 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔
Congratulations #KarachiKings fans .. Its a Victory!!! We won by DLS method in #KKvIU #DhanDhanaDhanHogayaRe .. Well Played @babarazam258
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 17, 2017
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے،کراچی کنگز نے پہلے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 91 رنز کا ہدف دیا تھا۔
بارش کے باعث آج کا میچ مقررہ وقت پر شروع نہ ہوسکا اور اسے 20 اوورز سے کم کر کے 13 اوور تک محدود کردیا گیا ہے۔ کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگا کارا نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے میچ جیتنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ مصباح الحق نے بھی فتح حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
کراچی کنگز
بارش کے باعث کھیلے روکا گیا تو کراچی کنگز کو 20 بالز پر اتنے ہی رنز درکار تھے تاہم امپائر نے ڈِک ورتھ لوئس قانون کے امپائرز نے کراچی کنگز کو فتح دینے کا اعلان کیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 اوور میں 10 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جبکہ عماد وسیم نے 3 اوورز میں 15 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
.@babarazam258 is the Man of the Match for his match winning 47 off 30 balls#HBLPSL #AbKhelJamayGa #KKvIU pic.twitter.com/A4DvuaN3R2
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2017
نویں اوور میں ایک چوکے کی مدد سے 9 رنز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی اسکور 69 تک پہنچا۔ آٹھویں اوور میں چار رنز کا اضافہ ہوا۔ ساتویں اوور میں روی بھوپارا رن آؤٹ ہوئے جبکہ اسکور 56 تک پہنچا۔ چھٹے اوور میں شعیب ملک پویلین لوٹے جبکہ مجموعی اسکور 4 رنز اضافے کے بعد 50 تک پہنچا۔
پانچویں اوور میں ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 14 رنز ملے۔ جس کے بعد دو وکٹوں کے نقصان پر ٹیم کا مجموعی اسکور 46 تک جا پہنچا۔
چوتھے اوور میں 7 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 32 تک پہنچا۔
تیسرے اوور کی پہلی بال پر کپتان کمار سنگاکارا محمد عرفان کی بال یارکر پر کلین بولڈ ہوکر پویلین لوٹے، اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 24 تک پہنچا۔
دوسرے اوور میں دو چوکوں اور ایک چھکے کے بعد ٹیم کے مجموعی اسکور میں 18 رنز اضافے کے بعد رنز 20 تک پہنچے۔
کراچی کنگز کی جانب سے اوپننگ کا آغاز کرس گیل اور بابر اعظم نے کیا، تاہم کرس گیل پہلے اوور کی دوسری بال پر کیچ آوٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے۔ نئے بیٹسیمن کمار سنگاکارا ہیں، اوور کے اختتام پر مجموعی اسکور 2 رنز تک پہنچا۔
No doubt we @KarachiKingsARY have got the best team… there was a lil bad luck, hope it drains away with rain ☔️ #HBLPSL2017
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) February 17, 2017
اسلام آباد یونائیٹڈ
اسلام آباد نے مقررہ تیرہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز اسکور کیے، تیرہویں اوور کی تیسری بال پر واٹسن رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، جس کے بعد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا اگلی ہی بال پر ایک اور کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے ، چوتھی بال پر آصف کپیر کے ہاتھوں کیچ دے کر پویلین لوٹے تاہم اوور کی آخری بال پر محمد سمیع بھی رن آؤٹ ہوئے، اسلام آباد یونائیٹڈ کو آخری اوور میں چار وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔
بارہویں اوور میں مجموعی اسکور 82 تک پہنچا، گیارہویں اوور کی دوسری بال پر اسامہ میر نے مصباح الحق کو پویلین کی راہ دکھائی انہوں نے 25 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 16 رنز اسکور کیے۔ اوور کے اختتام پر یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 64 تک پہنچا۔
دسویں اوور میں 7 رنز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی اسکور 58 رنز تک پہنچا، نویں اوور میں اسامہ میر نے اسمتھ کو پویلین کی راہ دکھائی، اوور اختتام پر مجموعی اسکور 51 تک پہنچا،آٹھویں اوور میں 14 رنز اضافے کے بعد اسکور 48 تک پہنچا۔
ساتواں اوور اسامہ میر نے کیا اور صرف دو رنز دیے جس کے بعد دو وکٹ کے نقصان پر مجموعی اسکور 34 تک پہنچا۔
چھٹے اوور کے لیے باؤلر کو تبدیل کیا گیا اور کاشف بھٹی نے پہلا اوور پھینکا جس میں 10 رنز کا اضافہ ہوا۔ پانچویں اوور میں عماد وسیم نے شاندار باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھا تاہم اس اوور میں ایک چھکے کو ملا کر 8 رنز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی اسکور 22 تک پہنچ گیا۔
چوتھا اوور عثمان خان نے کیا جس میں چار رنز کا اضافہ ہوا۔ تیسرے اوور میں عماد وسیم نے بی جے ہیڈن کو اپنی ہی بال پر کیچ پکڑ کے پویلین کی راہ دکھائی، اوور کے اختتام پر مجموعی اسکور 10 ہوا۔
محمد عامر نے دوسرا اوور کیا اور ایک وائٹ کے ساتھ 3 رنز دیے جس کے بعد مجموعی اسکور 8 تک پہنچا۔
کراچی کنگز کے عماد وسیم نے پہلا اوور پھینکا اور سیم بلنگز کو دوسری ہی بال پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین کی راہ دکھائی تاہم اس اوور میں مجموعی اسکور 5 تک پہنچا۔
کراچی کنگز کی ٹیم میں سہیل خان کی جگہ کاشف بھٹی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں سعید اجمل کو جگہ دی گئی ہے۔