کراچی کنگزاورلاہورقلندرآج ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی کنگزاورلاہورقلندرآج ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے

دبئی : پاکستان سپرلیگ کی سب سے زیادہ فیورٹ ٹیم کراچی کنگزآج لاہورقلندرز کے مدمقابل ہوگی جبکہ دوسرے معرکے میں پشاورزلمی اوراسلام آباد یونائٹڈ آمنے سامنے ہوں گے۔

کراچی کنگز کی قیادت شعیب ملک کریں گے جبکہ اظہرعلی لاہورقلندر کے کپتان ہوں گے، پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق یہ میچ آج شام چار بجے شروع ہوگا۔

اسلام آباد یونائٹڈ کی کپتانی مصباح الحق کررہے ہیںجبکہ پشاورزلمی کے کپتان شاہد خان آفریدی ہیں، پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق یہ میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد دبئی میں موجود ہے جن میں زیادہ ترکراچی کنگزکو اپنا فیورٹ قراردے رہے ہیں۔

گزشتہ روز پی ایس ایل کی ابتدائی تقریب میں پاکستانی اوربین الاقوامی فنکاروں کی شرکت نے تقریب کو چارچاند لگا دیے تھے۔

گزشتہ روز ہونے والے معرکے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرنے اسلام آباد یونائٹڈ کو انتہائی غیرمتوقع طورپرشکست دے کر لیگ کے پہلے ہی میچ میں پہلا اپ سیٹ کردیا تھا۔

دونوں میچز دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں