دبئی: پشاور زلمی نے 24 رنز سے فتح حاصل کر کے پی ایس ایل کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
دبئی میں کھیلے جانے والے اہم معرکے میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کامران اکمل کی سنچری کی بدولت پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا۔
پشاور زلمی کے بیٹسمین کامران اکمل نے 65 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 104 رنز بنائے جس کے بعد وہ سیزن ٹو میں اب تک کھیلے جانے والے میچز میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے پولارڈ 47 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ پشاور زلمی کے کامران اکمل 102 رنز بناکر ایونٹ کے اب تک کھیلے جانے والے میچز کے ٹاپ اسکورر رہے اور وہاب ریاض چار وکٹیں لے کر سرفہرست رہے۔ پولارڈ کی عمدہ بیٹنگ کے باعث کراچی کنگز کو صرف 24 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی کنگز اننگز اوور بائی اوور
بیسویں اوور میں کراچی کنگز نے 6 رنز بنائے جس کے بعد پشاور زلمی نے 26 رنز سے فتح اپنے نام کرلی۔
انیسویں اوور میں عماد وسیم بھی 24 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوگئے، کراچی کنگز نے 151 رنز بنائے، جیت کے لیے سنگاکارا الیون کو 6 بالز پر 31 رنز درکار ہیں۔
اٹھارویں اوور میں پولارڈ 47 رنز بنا کر پویلین لوٹے، اختتام پر کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 143 تک پہنچا۔
سترہویں اوور کے اختتام پر کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 137 تک پہنچا۔
سولہویں اوور میں کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 131 تک پہنچا جس کے بعد سنگاکارا الیون کو جیت کے لیے 24 بالز پر 51 رنز درکار تھے۔
پندرہویں اوور میں کراچی کنگز کا مجموعی اسکور پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 124 تک پہنچا۔
چودہویں اوور میں کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 111 تک پہنچا،
تیرہویں اوور میں پولارڈ کے دو چھکوں کی مدد سے کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 98 تک پہنچا۔
13.1 SIX! Chris Jordan to Kieron Pollard
watch https://t.co/QgVm6MUOiL#PZvKK #HBLPSL #AbKhelJamayGa pic.twitter.com/YAHfInWNfd
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2017
بارہویں اوور میں وہاب ریاض نے 80 کے مجموعی اسکور پر کرس گیل کو پویلین کی راہ دکھائی، اوور اختتام پر کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 80 رنز تک پہنچا۔
گیارہویں اوور کرس گیل نے لاٹھی چارج کا سلسلہ جاری رکھا اور اوور کے اختتام پر مجموعی اسکور 74 تک پہنچا۔
10.5 SIX! Darren Sammy to Chris Gayle
watch https://t.co/QgVm6MUOiL#PZvKK #HBLPSL #AbKhelJamayGa pic.twitter.com/yartebXh1q
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2017
دسواں اوور کراچی کنگز کے لیے اچھا ثابت ہوا اور اس میں کرس گیل نے شاہد خان آفریدی کو ایک چوکا اور یکے بعد دیگرے 2 چھکے مارے، اوور اختتام پر کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 59 تک پہنچا۔
9.4 SIX! Shahid Afridi to Chris Gayle
watch https://t.co/QgVm6MUOiL#PZvKK #HBLPSL #AbKhelJamayGa pic.twitter.com/hIC4LSq2c7
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2017
9.5 SIX! Shahid Afridi to Chris Gayle
watch https://t.co/QgVm6MUOiL#PZvKK #HBLPSL #AbKhelJamayGa pic.twitter.com/2t0h8J0wiC
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2017
نویں اوور کی دوسری بال پر بھوپارا اسٹمپ ہوکر پویلین لوٹے، اوور اختتام پر کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 34 تک پہنچا۔
آٹھویں اوور میں ایک چھکے کی مدد سے کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 34 تک پہنچا۔
ساتویں اوور میں صرف ایک ہی رن کا اضافہ ہوسکا جس کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 24 تک پہنچا۔
چھٹے اوور میں کراچی کنگز کے شعیب ملک پویلین لوٹے، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 23 تک پہنچا۔
پانچویں اوور میں کراچی کنگز کے کپتان پویلین لوٹے، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 19 تک پہنچا۔
چوتھے اوور میں کمار سنگاکارا نے اننگز کا پہلا چھکا مارا، اوور اختتام پر 9 رنز اضافے کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر ٹیم کا مجموعی اسکور 13 تک پہنچا۔
2.3 SIX! Muhammad Hafeez to Kumar Sangakkara
watch https://t.co/QgVm6MUOiL#PZvKK #HBLPSL #AbKhelJamayGa pic.twitter.com/CZKd2qW7fs
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2017
تیسرے اوور کے اختتام پر کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 4 رنز تک پہنچا۔
دوسرے اوور میں بابر اعظم ایک رن بنا کر پویلین لوٹے، اوور اختتام پر کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 3 تک پہنچا۔
کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور کرس گیل نے کیا، پہلے اوور کے اختتام پر مجموعی اسکور میں ایک رن کا اضافہ ہوا۔
پشاور زلمی اننگز اوور بائی اوور
زلمی اسکور بورڈ : 181/3
اوورز : 20
بیسویں اوور کی پہلی بال پر کامران اکمل 65 بالز پر 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، پانچ رنز اضافے کے بعد شاہد آفریدی بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے، اوور اختتام پر پشاور زلمی نے 181 رنز بنائے۔
19.4 OUT! Mohammad Amir to Shahid Afridi
watch https://t.co/QgVm6MUOiL#PZvKK #HBLPSL #AbKhelJamayGa pic.twitter.com/9MQJhwBles
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2017
انیسویں اوور میں پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 173 تک پہنچا۔
اٹھارہویں اوور کی پہلی بال پر کامران اکمل نے سنگل رن لے کر 60 بالز پر 7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی، اوور اختتام پر زلمی کا مجموعی اسکور 168 تک پہنچا۔
19.1 OUT! Mohammad Amir to Marlon Samuels Run Out (Kamran Akmal)
watch https://t.co/QgVm6MUOiL#PZvKK #HBLPSL #AbKhelJamayGa pic.twitter.com/jKsknuLi8Y
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2017
سترہویں اوور میں پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 160 تک پہنچا۔
سولہویں اوور میں دو چھکوں کے بعد پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 145 تک پہنچا۔
پندرہویں اوور میں پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 126 تک پہنچا۔
چودہویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 122 تک پہنچا۔
تیرہویں اوور کے اختتام پر مجموعی اسکور 110 تک پہنچا۔
بارہویں اوور کی چوتھی بال پر میلان سہیل خان کی بال کو سمجھ نہ سکے اور 31 بالز پر 36 رنز بنا کر پویلین لوٹے، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 99 تک پہنچا۔
11.3 OUT! Sohail Khan to Dawid Malan
watch https://t.co/QgVm6MUOiL#PZvKK #HBLPSL #AbKhelJamayGa pic.twitter.com/qVpQ5938NU
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2017
گیارہویں اوور میں زلمی کا مجموعی اسکور 94 تک پہنچا۔
دسویں اوور میں 11 رنز اضافے کے بعد پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 88 تک پہنچا اور اسی اوور میں کامران اکمل نے 33 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی ففٹی مکمل کی۔
اننگز کا نواں اوور عماد وسیم نے کروایا جس میں 10 رنز کا اضافہ ہوا اور ٹیم کا مجموعی اسکور 77 تک پہنچا۔
آٹھواں اوور اسامہ میر نے کیا، جس میں کامران اکمل نے دو چھکوں کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 66 تک پہنچایا۔
ساتویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے ففٹی مکمل کی۔
چھٹے اوور میں زلمی کے اسکور میں 13 رنز اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی اسکور 47 تک پہنچا۔
پانچواں سہیل خان نے کروایا، اوور کے اختتام پر مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 34 تک پہنچا۔
چوتھا اوور عثمان خان نے کروایا جس میں زلمی کے بیٹسمین صرف 4 رنز لینے میں کامیاب رہے جس کے بعد مجموعی اسکور 27 تک پہنچا۔
تیسرا اوور سہیل خان نے کیا اور ابتدائی چار بالز پر کوئی رن نہ دیا تاہم اکمل نے پانچویں بال پر رنز لیا اور میلان نے اوور کی آخری بال پر چونکا مارا، جس کے بعد مجموعی اسکور 23 تک پہنچا۔
دوسرا اوور عماد وسیم نے کیا جس میں مجموعی اسکور 18 تک پہنچا۔
زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور ڈیوڈ میلان نے کیا، محمد عامر کے پہلے اوور میں دو چوکوں کی مدد سے اوور اختتام پر مجموعی اسکور 10 تک پہنچا۔
کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگارکارا نے میچ میں جیت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، پشاور زلمی کے کپتان سیمی نے امید ظاہر کی کہ آج کا میچ بہت اچھا ہوگا۔ کراچی کنگز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ پشاور زلمی نے حارس سہیل کی جگہ خوش دل شاہ کو جگہ دی ہے۔
یاد رہے آج کے میچ میں دونوں میں سے جو بھی ٹیم جیتے گی وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ فائنل کھیلے گی۔