ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی، کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دیا تھا، بابر اعظم 36 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دیا کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم 36 ، پولارڈ 31 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمود اللہ نے 4 اوورز میں 21 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اوپننگ اچھی رہی اور دونوں اوپنرز نے نصف سنچریاں اسکور کیں، گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسد شفیق 54 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ سہیل خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگر اوور بائی اوور

اٹھارہویں اوور کی چوتھی بال پر روسو، اسامہ میر کی بال کو سمجھنے سے قاصر رہے اور کیچ دے کر پویلین لوٹے، اوور کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چار وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، سترہویں اوور میں گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 141 رنز تک پہنچا۔

سولہویں اوور میں ٹیم کا مجموعی اسکور 136 رنز تک پہنچا، پندرہویں اوور میں گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 130 ہوگیا، چودہویں اوور میں ٹیم کا مجموعی اسکور 118 تک چلا گیا۔

تیرہواں اوور گلیڈی ایٹر کے لیے برا ثابت ہوا، سہیل خان نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عماد وسیم نے کیوین پیٹرسن کو صفر پر رن آؤٹ کر کے پویلین بھیجا اوور اختتام پر گلیڈی ایٹرز نے تین وکٹ کے نقصان پر 111 رنز اسکور کیے۔



تیرہواں اوور سہیل خان نے کرایا اور پہلی بال پر احمد شہزاد 54 رنز کی اننگز کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے، اسی اوور کی چوتھی بال پر عماد وسیم نے رن بنانے کی کوشش ناکام بنائی اور عمدہ تھرو کر کے کیوین پیٹرسن کو صفر پر پویلین لوٹا دیا، اگلی ہی بال پر سہیل خان نے اسد شفیق کو بھی پویلین کی راہ دکھائی انہوں نے 51 رنز بنائے۔

بارہویں اوور میں گلیڈی ایٹر کا مجموعی اسکور 5 انز اضافے کے بعد 105 تک پہنچا۔

گیارہویں اوور میں 6 رنز کا اضافہ ہوا اور ٹیم نے سنچری مکمل کی اور احمد شہزاد نے بھی اسی اوور میں ففٹی مکمل کی۔

دسویں اوور میں مجموعی اسکور 11 رنز اضافے کے بعد 94 تک پہنچا۔

نویں اوور میں مجموعی اسکور 83 تک پہنچا۔

آٹھویں اوور میں مجموعی اسکور 75 تک پہنچا۔

ساتویں اوور میں مجموعی اسکور 53 تک پہنچا۔

چھٹے اوور کے اختتام پر گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان پر 49 تک پہنچا۔

پانچویں اوور میں مجموعی اسکور 39 رنز تک پہنچا۔

چوتھے اوور میں دو چوکوں کے بعد 10 رنز کا اضافہ ہوا اور گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 28 تک پہنچا۔

تیسرے اوور میں 6 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 18 تک پہنچا۔

دوسرے اوور میں 6 رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 12 تک پہنچا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز اسد شفیق اور احمد شہزاد نے کیا، عماد وسیم کے پہلے اوور میں مجموعی اسکور 6 رنز تک پہنچا۔

کراچی کنگز اننگر اوور بائی اوور

بیسویں اوور میں کراچی کنگز کو ایک اور وکٹ کا سامنا کرنا پڑا تاہم یہ اوور ٹیم کے لیے اچھا ثابت ہوا اور کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کےلیے 155 رنز کا ہدف دیا۔

2

انیسویں اوور کی پہلی بال پر چھکا مارنے کے بعد کرس گیل اگلی ہی بال پر کیچ دے کر پویلین لوٹے انہوں نے 34 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 29 رنز بنائے، تاہم اسی اوور میں ایک اور وکٹ کے نقصان کا سامنا رہا اور اختتام پر کراچی کنگز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز اسکور کیے۔

اٹھارویں اوور میں ٹیم کا مجموعی اسکور 125 تک پہنچا۔

سترہویں اوور میں 6 رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 118 تک پہنچا۔

سولہواں اوور کراچی کنگز کے لیے اچھا ثابت ہوا اور اس میں کرس گیل اور پولارڈ نے دو چھکے مار کر ٹیم کا مجموعی اسکور 112 تک پہنچایا۔

پندرہویں اوور میں چار رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 97 تک پہنچا۔

چودہویں اوور میں شعیب ملک کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے تاہم اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 94 تک پہنچا۔

تیرہویں اوور میں 9 رنز اضافے کے بعد کراچی کنگز کا مجموعی اسکور دو وکٹ کے نقصان پر 88 تک پہنچا۔

بارہویں اوور کی دوسری بال پر بابر اعظم 37 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 36 رنز بناکر پویلین لوٹے،اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 81 تک پہنچا۔

گیارہویں اوور میں کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 77 تک پہنچا۔

دسویں اوور کے اختتام پر کراچی کنگز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 69 رنز بنائے۔

 نویں اوور میں دو رنز کے بعد مجموعی اسکور 65 تک پہنچا۔

آٹھویں اوور کے اختتام پر کراچی کنگز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 63 رنز بنائے۔

ساتویں اوور میں کمار سنگاکارا محمود اللہ کی بال کو باؤنڈری پھینکنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے 28 رنز بناکر پویلین لوٹے،انہوں نے 18 بالز کا سامنا کیا اور دو چھکے ایک چوکا مارا۔

چھٹے اوور کی چوتھی بال پر کراچی کنگز نے اپنی ففٹی مکمل کی جبکہ اختتام پر مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 50 رنز تک پہنچا۔

پانچویں اوور میں دو چوکوں کی مدد سے 11 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 46 تک پہنچا۔

چوتھے اوور میں دس رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 35 تک پہنچا۔

تیسرا اوور کراچی کنگز کے لیے اچھا ثابت ہوا ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے ٹیم کا مجموعی اسکور 25 تک پہنچا۔

دوسرے اوور میں دو چوکوں کی مدد سے کراچی کنگز نے 14 رنز حاصل کر کے مجموعی اسکور 14 تک پہنچایا۔

کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان کمار سنگاکارا اور بابر اعظم نے کیا اور میر حمزہ کے پہلے اوور میں 4 رنز حاصل کیے۔

کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگاکارا نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ میچ میں جیت کے بعد سے کھلاڑیوں کے حوصلے بہت بلند ہیں اس لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں