تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

کراچی کنگز پہلے معرکے کی فاتح، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے شاندار بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے باعث گلیڈی ایٹرز کو پہلے میچ میں 19 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مد مقابل تھیں، کراچی کنگز کی کپتانی عماد وسیم جبکہ سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کی۔

عماد وسیم نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کراچی کنگز نے کولن انگرام اور خرم منظور کی شاندار اننگز کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی کراچی کے باؤلرز کے آگے زیادہ دیر تک ٹک نہیں پایا، شاہد آفریدی نے سرفراز الیون کے سب سے نمایاں اسکورر عمر امین کا باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ پکڑا۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمر امین 31 ، محمد نواز 30 جبکہ روسو 18 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کراچی کنگز کے عماد وسیم، ٹی ملز اور محمد عرفان نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اسکور کارڈ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگز خلاصہ

بیسویں اوور میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 8 رنز ضرور حاصل کیے مگر وہ کسی کام نہ آسکے، دو گیندوں قبل سرفراز الیون کے 9ویں کھلاڑی بھی پویلین لوٹے جس کے بعد کراچی کنگز نے 19 رنز سے فتح اپنے نام کی۔

انیسویں اوور میں کراچی کنگز کو ایک اور وکٹ ملی جس کے بعد جیت کی راہ مزید ہموار ہوئی، اوور اختتام پر گلیڈی ایٹرز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے۔

اٹھارواں اوور کی دوسری بال پر گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین محمد نواز کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، اس طرح سرفراز الیون کو ساتویں کھلاڑی کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، اوور اختتام پر ٹیم کا اسکور 118 تک پہنچا۔

سولہویں اوور میں سرفراز الیون کے مجموعی اسکور میں 10 رنز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 107 تک پہنچا جبکہ 17ویں اوور میں صرف 6 رنز کا اضافہ ہوا۔

پندرہویں اوور میں گلیڈی ایٹرز نے مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 97 تک پہنچایا۔

تیرہویں اوور کی تیسری بال پر شاہد آفریدی نے بالکل باؤنڈری لائن کے قریب عمر امین کا شاندار کیچ لے کر انہیں پویلین کی راہ دکھائی، عمر امین نے 31 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 31 رنز بنائے، اوور اختتام پر سرفراز الیون کا مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 74 تک پہنچا۔

شاہد آفریدی کی شاندار فیلڈنگ

بارہواں اوور کراچی کنگز کے لیے مثبت ثابت ہوا کیونکہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد آفریدی کی گیند کو نہ سمجھ سکے اور ایل بی ڈبلیو ہوکر 7 رنز کے بعد پویلین روانہ ہوئے، اوور اختتام پر سرفراز الیون کا اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 67 تک پہنچا۔

گیارہویں اوور میں ٹیم کا مجموعی اسکور 58 تک پہنچا۔

دسویں اوور میں صرف پانچ رنز کا اضافہ ہوا۔

سرفراز احمد اور عمر امین نے شاہد آفریدی کے نویں اوور کو محتاط انداز میں کھیلا اور 7 رنز حاصل کیے، اوور اختتام پر گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 53 تک پہنچا۔

عماد وسیم نے اننگزکا نواں اوور کروایا جس میں روسو گیند کو باؤنڈری کے باہر پھینکنے کے چکر میں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، روسو نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 18 رنز بنائے، اوور اختتام پر گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 46 تک پہنچا۔

شاہد آفریدی نے اپنا پہلا اور اننگز کا آٹھواں اوور کروایا جس میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم صرف ایک رن ہی لے سکی، اوور اختتام پر سرفراز الیون کا مجموعی اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 41 تک پہنچا۔

ساتویں اوور میں گلیڈی ایٹرز کے بلے باز روسو کے چھکے اور عمر امین کے چوکے کی بدولت ٹیم کا مجموعی اسکور 40 تک پہنچا۔

چھٹے اوور میں ایک چوکے کی مدد سے گلیڈی ایٹرز نے مجموعی اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 26 تک پہنچایا۔

پانچویں اوور کی پہلی ہی بال پر پیٹریسن بغیر کھاتہ کھولے پہلی ہی بال پر ملز کا نشانہ بنے اور کیچ دے کر پویلین لوٹے، اوور اختتام پر گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 22 تک پہنچا۔

چوتھے اوور میں چار رن اضافے کے بعد مجموعی اسکور 15 تک پہنچا۔

تیسرا اوور عماد وسیم نے کروایا جس کی پہلی ہی گیند کو باؤنڈری سے باہر پھینکنے کی کوشش میں اسد شفیق ہاتھوں میں کیچ دے کر پویلین روانہ ہوئے، اوپنر بلے باز نے 6 گیندوں پر 2 رنز بنائے، اوور اختتام پر سرفراز الیون کا مجموعی اسکور 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 11 تک پہنچا۔

کراچی کنگز کے لیے محمد عامر کا پہلا اور اننگز کا دوسرا اوور مؤثر ثابت ہوا کیونکہ چوتھی گیند پر شین واٹسن رن لینے کی ناکام کوشش میں محمد رضوان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے، واٹسن نے 6 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف ایک رن بنایا۔

سرفراز الیون کی جانب سے اننگز کا آغاز اسد شفیق اور شین واٹسن نے کیا جبکہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے پہلا اوور کروایا، اوور اختتام پر مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 3 رنز تک پہنچا۔

کراچی کنگز اننگز خلاصہ

اننگز خلاصہ

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے150 رنزکاہدف دیا، کولن انگرام 41 ، خرم منظور 35 اور روی بوپارا 24 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

اننگز کا آخری اور بیسواں اوور کراچی کنگز کے لیے مؤثر ثابت نہ ہوا، شاہد خان آفریدی شین واٹس کی بال پر کلین بولڈ ہوئے جبکہ اگلی ہی بال پر محمد عرفان بھی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے اور پھر محمد رضوان بھی آؤٹ ہوئے، اوور اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر کراچی کنگ نے 149 رنز بنائے۔

انسویں اوور کی چوتھی بال پر عماد وسیم 2 رنز بناکر پویلین روانہ ہوئے، یوں کراچی کنگز کا اوور اختتام پر مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 140 تک پہنچا۔

اٹھارویں اوور کی تیسری بال پر روی بھوپارا 19 گیندوں پر 25 رنز بناکر پویلین لوٹے، اوور میں صرف چار رنز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 135 تک پہنچا۔

سترہویں اوور کی چوتھی بال پر انگرام کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 131 تک پہنچا۔

سولہویں اوور میں دو چوکوں کی مدد سے ٹیم کا مجموعی اسکور تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 122 رنز تک پہنچا۔

پندرہویں اوور میں ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے مجموعی اسکور 111 تک پہنچا، روی بھوپارا اور کولن انگرام نے جارحانہ بیٹنگ کی۔

چودہویں اوور میں صرف تین رنز بن سکے، مجموعی اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 93 تک پہنچا۔

تیرہویں اوور کی دوسری بال پر خرم منظور 39 گیندوں پر 35 رنز بنا کر پویلین لوٹے، اوور اختتام پر مجموعی اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 90 تک پہنچا۔

بارہویں اوور میں ٹیم کا مجموعی اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 81 تک پہنچا۔

گیارہوں اوور میں ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے ٹیم کا مجموعی اسکور تک پہنچا۔

دسویں اوور میں کراچی کنگز کے بلے باز خرم منظور اور کولن انگرام کریز پر موجود رہے، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 60 تک پہنچا۔

نویں اوور میں راحت علی کی بال پر بابر اعظم 12 گیندوں پر 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پانچواں اوور: شین واٹسن

0-4-w-0-0-1

شین واٹسن نے ڈینلی کو رن آؤٹ کیا، انہوں نے 14 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 1 چوکے کی مدد سے 14 ہی رن بنائے۔

چوتھا اوور: محمد نواز

1,1,0,1,1,1

تیسرا اوور: شین واسٹن

1.1.0.2.1.1

دوسرا اوور: جوفرا

1LB,1,4,2,1,4,

پہلا اوور: انور علی

1,4B,0,0,0,1,0


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کراچی کنگز پاکستان سپر لیگ کا اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ ٹیم کراچی کنگز فاتحانہ آغاز کے لیے پرعزم ہے۔ پی ایس ایل سیزن تھری کی فیورٹ دلوں کے بادشاہ کراچی کنگز کی یہ پہلی آزمائش ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب

کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے صف آرا ہونے کے لیے مکمل تیار ہیں۔ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کا شعبہ مضبوط ہوگیا اس حوالے سے ٹیم ڈائریکٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کا کامبینیشن مضبوط ہے۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مسلسل دو بار ایونٹ کی رنراپ ٹیم رہ چکی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آسان حریف نہیں ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں گھمسان کا رن پڑنے جارہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -