تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کراچی کنگز کا پلٹ کر وار، اسلام یونائیٹڈ شکست سے دوچار

راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو کے 14ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی اپنے نام کرلی، ایلکس ہیلز نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا جانے والا 184 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شرجیل خان 38 رنز بنا کر نمایاں رہے، بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے شاداب خان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔

والٹن نے 23 اور عماد وسیم نے 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ڈیلپورٹ 38 رنز بنا کر اسٹین گن کا نشانہ بنے۔

اسلام آباد کی جانب سے ڈیل اسٹین ، رومن رئیس اور احمد صفی عبداللہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنالیے، شاداب خان اور لک رانکی نے ناقابل شکست شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 2 رنز پر گرنے کے باوجود شاداب خان اور لک رانکی نے ٹیم کو سنبھالا اور شاندار 106 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا اسکور بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کولن منرو ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، رضوان حسین 22 رنز بنا کر چلتے بنے، کولن انگرام نے 16 رنز کی اننگز کھیلی۔لک رانچی نے 85 اورکپتان شاداب خان نے ناقابل شکست 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر، عماد وسیم اور عمر خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیں۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے شاداب خان الیون کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پچ پر نمی ہے اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں‌ گے.

عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کوشش کریں‌ گے غلطیاں‌نہ دہرائیں، تمام کھلاڑیوں‌کو اچھا کھیلنا پڑے گا.

شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں‌ دو تبدیلیاں‌ کی گئی ہیں، عماد بٹ اور ڈیوڈ‌ ملان کی جگہ ڈیل اسٹین اور رضوان کو شامل کیا گیا ہے.

واضح‌ رہے کہ ایونٹ میں‌ کراچی کنگز صرف ایک میچ جیت سکی ہے اور اس کے دو پوائنٹس ہیں‌ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ‌ نے دو میچز میں‌ کامیابی حاصل کی ہے اور ایک بارش کی نذر ہوا، یونائیٹڈ‌ کے 5 پوائنٹس ہیں.

فائنل الیون

Comments

- Advertisement -