کراچی (4 جون 2026): سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ہے کہ انہیں رواں ہفتے کے اختتام پر ایک ساتھ تین چھٹیاں ملیں گی تعطیل کا اعلان ہو گیا ہے۔
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی کے موقع پر 8 جون پر کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
کے ایم سی کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 8 جون بمطابق 22 ذوالحجہ 1447 ہجری حضرت عبداللہ شاہ غازی ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر کراچی شہر میں مقامی تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تحت کام کرنے والے تمام دفاتر بند رہیں گے۔ تاہم ضروری اور ہنگامی خدمات کے ذمہ دار ادارے اور دفاتر معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں گے۔
اس مقامی تعطیل سے قبل سنیچر 6 اور اتوار 7 جون کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی، یوں کے ایم سی کے ملازمین کو ایک ساتھ تین چھٹیاں منانے کا موقع ملے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


