ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

کے ایم سی کے فائر بریگیڈ کا غلط استعمال، آگ بجھانے کے بجائے پودوں کو پانی دینے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(18 فروری 2026): کے ایم سی کے فائر بریگیڈ کا غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے، شہری نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی جانب سے ایمرجنسی سروسز کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو آگ بجھانے جیسی ہنگامی صورتحال کے بجائے سڑک کنارے پودوں کو پانی دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک شہری کی جانب سے وائرل کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس وقت سائٹ ایریا کی ایک کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آگ لگی ہوئی تھی، عین اسی وقت بلوچ کالونی کے قریب نئی فائر بریگیڈ گاڑی سڑک پر موجود پودوں کو پانی دے رہی تھی۔

شہریوں نے انکشاف کیا ہے کہ پیک ٹائم میں ایمرجنسی سروسز کا عملہ قیوم آباد سے بلوچ کالونی تک پودوں کی آبیاری میں مصروف تھا، جبکہ شہر میں دوسری جگہ لگی آگ بجھانے کے لیے فائر ٹینڈرز کی ضرورت تھی۔

فائر بریگیڈ کو ہنگامی خدمات کے بجائے باغبانی کے کاموں پر مامور دیکھ کر شہریوں نے انتظامیہ کی ترجیحات پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں