The news is by your side.

Advertisement

کورنگی پل کاافتتاح،وزیراعلیٰ سندھ نےتحقیقاتی کمیٹی بنادی

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کا کہناہےکہ کورنگی پُل کےافتتاح کےلیےمیرے نام سےدعوت نامےکس نے چھپوائے،اس کی تحقیقات کی جائے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی پُل کےافتتاح کے حوالےسے تحقیقاتی کمیٹی بنادی اور احکامات جاری کیے ہیں کہ پتہ لگایاجائے کہ انتظامات کس نے کیے اور میرے نام سے دعوت نامے کس نے چھپوائے۔

مرادعلی شاہ کا کہناتھا کہ کل مجھے کورنگی پل کا افتتاح نہیں کرنا تھا۔انہوں نےکہاکہ تحقیقات کی جائے کے سائٹ پرصوفےاورٹینٹ کس کےکہنے پر لگوایا گیا۔

خیال رہےکہ کورنگی کریک میں پل تعمیر ہونےکےبعداس کا افتتاح کیاجانا تھا۔گزشتہ روز پُل کےافتتاح کےلیےصوفےاورٹینٹ لگاکرتقریب کاانعقاد کیاگیا۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پُل کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ دو گھنٹے انتظار کے باوجود افتتاح کےلیے جب نہ پہنچے توعوام نے ازخود پُل کا فیتہ کاٹ کر پُل پرگاڑیاں دوڑاں دیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں بد امنی: وزیراعلیٰ کا آئی جی سندھ پراظہار برہمی

واضح رہےکہ گزشتہ روز کراچی میں بد امنی پروزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ پولیس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئےکہاتھاکہ آئی جی صاحب آپ میری ٹیم میں کام کے نہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں