کراچی کے علاقے کورنگی میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
کراچی کے علاقے کورنگی سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ملزم خاتون کو ہراساں کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔
وائرل ویڈیو پر ڈی آئی جی ایسٹ زون کی ہدایت پر ایس ایس پی کورنگی نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ایکشن لیا تھا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے فوری ٹیم تشکیل دی تھی۔
تھانہ عوامی کالونی پولیس نے خفیہ معلومات بہترین کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو 12 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم انتہائی شاطر اور چالاک تھا جس نے شناخت چھپانے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی داڑھی منڈوا کر حلیہ تبدیل کر لیا تھا تاہم پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز، تکنیکی شواہد اور انٹیلی جنس معلومات کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت محمد دانش ولد محمد ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ خواتین کے عزت کے تقدس کو مقدم رکھتے ہیں اس طرح کی حرکات ناقابل برداشت ہیں، ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کیا جارہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


