جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

کراچی: کورنگی شاہ فیصل پل پر ناکہ لگا کر ڈاکوؤں کی لوٹ مار، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(12 اپریل 2026): شہرِ قائد کے علاقے کورنگی شاہ فیصل کالونی پل پر مسلح ڈاکوؤں کے گروہ نے ناکہ لگا کر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

شہریوں کے مطابق 12 سے 15 مسلح ڈاکوؤں کا ٹولہ پل پر رکاوٹیں کھڑی کر کے شہریوں کو لوٹتا ہے۔ ملزمان کلاشنکوف اور دیگر جدید ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہیں اور مزاحمت کرنے والے افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق پل کے قریب واقع گوٹھ سے ہے، جہاں وہ واردات کے بعد باآسانی فرار ہو جاتے ہیں۔

دوسری جانب پولیس کا موقف ہے کہ گزشتہ رات تین ملزمان نے ایک کار سوار شہری کو روکنے کی کوشش کی تھی، تاہم شہری نے گاڑی گھما کر رانگ وے پر دوڑا دی، جس سے دیگر شہریوں میں بھی خوف پھیل گیا اور ٹریفک جام ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ہوائی فائرنگ کی لیکن ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ تاحال کسی شہری نے ڈکیتی کی باقاعدہ رپورٹ درج نہیں کروائی ہے۔

+ posts

افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں