پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

کراچی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات کی ویڈیو سامنے آگئی۔

کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں خاتون کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر شہری سے ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جبکہ دو روز قبل شہری کو گھر کی دہلیز پر لوٹا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزم کے ساتھ خاتون موجود ہے۔

ملزم نے گھر کے باہر بیٹھے شخص کو اسلحے کے زور پر لوٹا اور موبائل لے کر فرار ہوگیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قسم کا گروہ کورنگی کے علاوہ لانڈھی اور ملیر میں بھی سرگرم ہے جبکہ واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

یہ پڑھیں: کراچی میں مرغی سپلائر سے ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آگئی

واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ ملزمان نے دکاندار اور مرغی سپلائر کو لوٹ لیا تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ملزمان دکاندار اور مرغی سپلائر سے نقد رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ صبح کے وقت لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں