کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں شہریوں نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن شہریوں کے تشدد سے ایک ڈکیت ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں پکڑ لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں تین مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے اس دوران موقع پر موجود لوگوں نے دو مبینہ ڈکیتوں کو پکڑ لیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ایک ڈاکو شہریوں کے تشدد سے مارا گیا دوسرا زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یہ پڑھیں: کراچی: گڈاپ میں بڑی ڈکیتی، ڈاکو 175 تولہ سونا، 300 تولہ چاندی اور لاکھوں لوٹ کر فرار
تفتیشی حکام کے مطابق ایک ڈکیت فرار ہو گیا جبکہ مارے گئے ڈکیت کے پاس سے اسلحہ برامد ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گلستان جوہر میں بھی صبح شہریوں نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنائی تھی جس میں ایک ڈکیت مارا گیا تھا دوسرے کو زخمی حالت میں پکڑا گیا تھا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل گڈاپ سٹی کے علاقے کرپلانی ولاز میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جہاں 8 مسلح ملزمان گھر سے 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا، چاندی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔


