site
stats
پاکستان

کراچی:لیڈی ہیلتھ ورکرزکااحتجاج رنگ لے آیا

کراچی : سندھ سیکریٹریٹ میں وزیراعلی سندھ کو روکنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو یقین دہانی مل گئی، تنخواہوں کی ادائیگی پر مذاکرات کی کامیابی کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرزکا احتجاج رنگ لایا اور انہیں حقوق کے ساتھ تنخواہیں ملنے کی یقین دہانی دے دی گئی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج جب سندھ سیکریٹریٹ پہنچے تو انہیں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے جم غفیر نے گھیر لیا، لیڈی ہیلتھ ورکرز چار مہینے سے تنخواہیں نہ ملنے پر وزیراعلیٰ کی گاڑی کے سامنے آئیں تو مراد علی شاہ خود یقین دہانی کرانے اترے اور سمجھایا کہ جب تک روڈ بلاک رہے گی بات چیت نہیں ہوگی۔

جس کے بعد ہیلتھ ورکرز پولو گراؤنڈ میں منتظر تھیں اور ان کا نمائندہ وفد وزیراعلی ہائوس میں مذاکرات کے لئے پہنچا جو کامیاب ہوئے۔


مزید پڑھیں : لیڈی ہیلتھ ورکرز کے وفدنے وزیراعلیٰ سندھ کا راستہ روک لیا


صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مذاکرات کی کامیابی کے بعد اعلان کیا کہ وفاق سے جڑے مسائل کے حل کے لئے اگلا دھرنا اسلام آاباد میں ہوگا۔

خیال رہے کہ احتجاج کے دوران خواتین سڑک پر لیٹ گئیں اورگاڑیوں کوآگے بڑھنےسے روکتی رہیں، احتجاج کے باعث پولو گراؤنڈ کے باہرٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top