کراچی کے علاقے لانڈھی کی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق فائر آفیسر کا بتانا ہے کہ فیکٹری میں لگی آگ تیسرے درجے کی قرار دی گئی ہے، متاثرہ عمارت میں پلاسٹک کا گودام ہے، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
آگ نے فیکٹری کی پہلی منزل کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ آگ بجھانے کے لیے باؤزر، 2 اسنارکل بھی روانہ کردیے گئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں لگی آگ مزید پھیل گئی، ملازمین کو باہر نکالا جارہا ہے، فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا ہے۔
واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ لانڈھی اور شیرپاؤ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، فائر بریگیڈ کو بلاتعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، آگ پر مکمل قابو پانے تک واٹر ٹینکر کی فراہمی جاری رہے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فیکٹری میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور متعلقہ حکام مل کر واقعے کی مکمل تحقیقات کریں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


