اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

کراچی: ڈکیتی کے دوران فائرنگ کا نشانہ بننے والے نوجوان ڈاکٹر آکاش کی آخری رسومات ادا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈکیتی کے دوران فائرنگ کا نشانہ بننے والے نوجوان ڈاکٹر آکاش کی آخری رسومات ادا کردی گئیں ، اہل خانہ اپنے پیارے کے بچھڑ جانے کے صدمے سے نڈھال تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا نشانہ بننے والے 28 سالہ نوجوان ڈاکٹر آکاش کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔

غم سے نڈھال اہلخانہ نے نم آنکھوں کے ساتھ اپنے پیارے کو آخری الوداع کہا۔

کلفٹن میں پیش آنے والے ڈکیتی کے دلخراش واقعے میں ملوث ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان ڈاکٹر آکاش کا جسدِ خاکی جب آخری رسومات کے لیے گارڈن کے علاقے میں قائم شمشان گھاٹ پہچنے پر فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار تھی

مقتول ڈاکٹر آکاش کے بچھڑنے کے صدمے سے ان کے اہلخانہ اور دوست احباب شدید کرب اور نڈھال حالت میں دکھائی دیے۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ 28 سالہ ڈاکٹر آکاش ابھی غیر شادی شدہ تھے اور پانچ بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے، جن سے خاندان کی بڑی امیدیں وابستہ تھیں۔

مقتول کے غمزدہ خاندان نے حکومت اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے اور ڈاکٹر آکاش کے بہیمانہ قتل میں ملوث تمام ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں