تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’کسی پریذائیڈنگ افسر کے غائب ہونے کی اطلاع نہیں ملی‘

کراچی: الیکشن کمیشن سندھ نے کراچی میں پریذائیڈنگ افسران کے غائب ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن سندھ کا کہنا ہے کہ کسی پریذائیڈنگ افسر کے غائب ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے تمام پریذائیڈنگ افسر ڈی آر اوز سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان الیکشن سندھ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے لیے پُرعزم ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہونا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں الیکشن سامان کی ترسیل رک گئی، متعدد پریذائیڈنگ افسران غائب

اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ الیکشن کے سامان کی منتقلی کراچی کے کئی علاقوں میں رک گئی ہے متعدد پریذائیڈنگ افسران غائب ہوگئے۔

ماڑی پور، لیاقت آباد اور عائشہ منزل میں بدنظمی کی فوٹیجز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ پولیس نے وائرل فوٹیجز پر ڈی آر اوز کے ساتھ تحقیقات شروع کردی تھیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ غائب ہونے والے پریذائیڈنگ افسران کی تلاش جاری ہے اگر وہ نہیں مل سکے تو کسی کو اضافی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -