site
stats
سندھ

انتخابی سرگرمیاں ختم،اہل کراچی کل اپنے نمائندوں کو منتخب کریں گے

کراچی : شہر قائد کے تمام چھ اضلاع میں بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب کل ہوگا۔ انتخابی مہم کے آخری روز سیاسی کارکنان نے خوب ہلہ گلہ کیا۔

شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے سرگرمیوں کا وقت ختم ہوگیا۔ اب فیصلے کی گھڑی آنے والی ہے۔ کراچی والے کس کا انتخاب کریں گے۔ اس بات کا فیصلہ کل ہوگا۔

انتخابی مہم کے آخری روز بھی کراچی میں خوب گہما گہمی رہی۔ ایم کیوایم نے پتنگ میلے کا اہتمام کیا۔ جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے بھی میٹرک بورڈ آفس سے ریلی نکالی انتخابی مہم کے آخری روز کراچی میں ن لیگ نے ریلی نکال کر سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابی مہم کا اختتام مختلف سیاسی جماعتوں کی ریلیوں اور پارٹی نغموں پرکارکنان کے دیوانہ وار رقص پر ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top