تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

براہ راست اپڈیٹ: پی ٹی آئی ، جماعت اسلامی کی ریلی منزل پر پہچنے سے قبل ختم

کراچی :تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی مشترکہ ریلی کی راہیں جُدا ہوگئیں، کپتان نے جیل چورنگی پرریلی ختم کرنے کااعلان کیا، سراج الحق مزار قائد پہنچ گئے۔

مزار قائد جانےکاارادہ لئےعمران خان اورسراج الحق اسٹار گیٹ سے ساتھ چلے، لیکن جیل چورنگی پر پہنچ کرعمران خان نےیو ٹرن لیااور وہیں ریلی ختم کرنےکااعلان کردیا لیکن سراج الحق اپنے کارکنان کے ہمراہ مزار قائد پہنچ گئے۔

عمران اسماعیل سےکنفیوژن کی وجہ پوچھی گئی تو وہ سراج الحق کے مزار قائد جانے سے ہی لا علم نکلے کہا امیر جماعت تو لاہور جانے کا کہہ کر گئے تھے ذرائع کے مطابق اس کشمکش میں سراج الحق کی فلائٹ مس ہوگئی اب وہ آج لاہور جائیں گے۔


 عمران خان کا خطاب


پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق آج مشترکہ ریلی اسٹار پہنچنے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خطاب کیا ۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہےکراچی کی عوام جاگ گئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مخاطب ہوتے ہوئے بتایا دنیاکو ملک ایسا نہیں جہاں ایک پارٹی کے چیئرمین کو عوام میں جانے سے روکا جاتا ہو،الیکشن کمیشن نے پوچھتا ہوں مجھے اپنا منشور بتانے کی اجازت کوئی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان کو تباہ کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کے لئے کھڑے ہوں گے کراچی کو پُر امن دیکھنا چاہیئے ہیں کراچی کے لوگوں کو تقسیم کیا جاتا ہے ہمیں ایک بننا ہے تقسیم نہیں ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کی پولیس کو ٹھیک کریں گے، کے پی کے کی طرح کراچی میں بھی پولیس کا نظام درست کریں گے تو کراچی میں رینجرز کی ضرورت نہیں ہوگی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ سب سے زیادہ پڑھے لکھے لوگ ہیں ، تمام تحریک یہاں سے ہی شروع ہوتی ہیں، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الطاف حسین آپ کو باہر سے نہیں اپنے اندر سے خطرہ ہے اندر سے مائنس ون کی آواز آرہی ہے۔

ریلی سے جماعت اسلامی کے امیر سراچ الحق نے بھی خطاب کیاامیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کراچی میں تیس سالوں سے ایک تنظیم نے قبضہ کر رکھا ہے، ہم ایسا کراچی بنائیں گے جہاں الطاف حسین بھی اپنے آپ کو محفوظ  سمجھیں گے۔

 


 

امیر جماعت اسلامی کا خطاب


سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی کے زخموں پر مرہم رکھنا چاہیتے ہیں 5 دسمبر انقلاب اور تدیلی کا دن ہے، آج کوئی بھی اس طوفان کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔

سراج الحق نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے بنے والے اتحاد پر پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی اور جماعت اسلامی کے رہنما نعیم الرحمان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم اسٹیٹس کو ختم کریں گے، شہر کو پر امن بنائیں گے ماضی کی طرح خطاب کریں گے، کراچی کو دنیاکا جدید ترین ملک بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ایک گلدستہ ہے،کراچی نے 30 سال دکھ برادشت کئے ہیں، ہم  نے سندھ کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔
کراچی میں انتظامیہ نے تحریک انصاف کوریلی کی اجازت نہیں دی تھی اس حوالے سے  پی ٹی آئی رہنما عارف علوی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کے لیے اجازت مانگی جس کا جواب نہیں دیا گیا خاموشی کورضامندی سمجھتے ہیں۔


 

ریلی کی اجازت


بلدیاتی انتخابی مہم زورں پر ہے، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق آج مشترکہ ریلی نکالیں گے ، ضلعی انتظامیہ نے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی ریلی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ریلی کو روکا گیا تو نہیں رکیں گے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ شہر میں ریلیاں نکالنے کی اجازت نہیں لی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ چکے ہیں، کراچی ایئرپورٹ پہنچے کے بعد عمران خان ریلی کی شکل میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے کراچی میں اسٹار گیٹ پر پی ٹی آئی کے کارکنان اپنے رہنماء کا استقبال کیا.

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی ساتھ ساتھ ہیں عمران خان اور سراج الحق کراچی پہنچے تو شہر قائد والوں نے ائیر پورٹ پر دونوں رہنماوں کا والہانہ استقبال کیا۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی مشترکہ ریلی میں سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے بھی شریک ہوئے، دونوں رہنماؤں کی سربراہی میں ایک مشترکہ ریلی شاہراہ قائدین سے ہوتی ہوئی مزار قائد پہنچے گی، ریلی کے روٹ پر مختلف مقامات پر استقبالی کیمپس لگائے گئے ہیں، بلے اور ترازو کے پرچم اٹھائے ہزاروں کارکن نعرے لگاتے رہے۔

ریلی ڈرگ روڈ فلائی اوور سے شارع فیصل ، راشد منہاس روڈ ،ملینیم مال، الہ دین پارک ، یونیورسٹی روڈ سے نیپاچورنگی، حسن سکوائر، پرانی سبزی منڈی، جیل چورنگی سے ہوتی ہوئی مزار قائد پہنچے گی جہاں دونوں جماعتوں کے قائدین مزار قائد پر فاتحہ خوانی کریں گے اور ریلی کے شرکاء سے خطاب بھی متوقع ہے۔

Comments

- Advertisement -