karachiکراچی والے تیارہوجائیں! مارچ میں پارہ40ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرجائے گا
The news is by your side.

Advertisement

کراچی والے تیارہوجائیں! مارچ میں پارہ40ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرجائے گا

کراچی : کراچی والے تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مارچ میں پارہ40ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا ہے کہ مارچ کے مہینے میں گرمی کے مارچ کا بھی آغاز ہوجائے گا اور کراچی والوں کوشدید گرمی کا سامنا ہوگا۔

ڈائریکٹر میٹ کا کہنا ہے کہ کراچی میں مکمل طور پر گرمی کا آغاز ہوگیا ہے اور مارچ میں پارہ40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34 سے 36ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت31 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی سمیت ملک بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ لاہور،اسلام آباد، پشاور، ملتان، سرگودھا میں بارش کا امکان ہے۔

کوئٹہ، ژوب، سبی، قلات، مالاکنڈ ، ڈی آئی خان اور فاٹا میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ خیبر پختونخوا گلگت بلتستان میں بھی مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں