جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

کراچی لٹریچرفیسٹویل: بھارت سمیت دنیا بھرسے اہم ادبی شخصیات کی شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ادبی میلہ آئندہ ماہ فروری میں کراچی میں سج رہا ہے اوربھارت سے کئی نامورشخصیات اس میں شریک ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی لٹریچر فیسٹیول فروری کی پانچ تاریخ سے شروع ہورہا ہے اور اس میں پاکستان کی نامورادبی شخصیا ت سمیت بھارت سے بھی اہم شخصیات شریک ہورہی ہیں جن میں انوپم کھیر، سلمان خورشید، برکھا دت اورنندتا داس شامل ہیں۔

کراچی لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی کراچی کے بیچ لگژری ہوٹل میں ہورہا ہے اور یہ میلہ 5 فروری سے 7 فروری تک روزانہ صبح 10 سے رات 9:30 تک جاری رہے گا۔ ادب میں دلچسپی رکھنے والے افراد اس ایونٹ میں بغیرکسی فیس کے شرکت کرسکتے ہیں۔

لٹریچر فیسٹیول کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی اور بین الاقوامی مصنفین کی اس میلے میں موجودگی سے ملک میں صحت مند ادبی رحجان کو فروغ ملے گا۔

فیسٹیول میں کل 100 ایونٹ ہوں گے جن میں 262 شرکاء گفتگو کریں گئے جبکہ 21 کتابوں کی تقریبِ رونمائی بھی اسی فیسٹیول میں کی جائے گی۔

+ posts

سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں