site
stats
پاکستان

کراچی: گرمی کا راج، بجلی بھی نایاب، 15 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری

کراچی: گرمی میں اضافے کے ساتھ ساتھ شہر میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہوگیا، کے الیکٹرک کو 620 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں 10 سے 15 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کے اضافے کے ساتھ ہی اس بار بھی بجلی نادر و نایاب ہوگئی، کے الیکٹرک کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جو 10 سے 15 گھنٹوں پر محیط ہے۔

شہر میں بجلی کی طلب 2980 میگا واٹ ہے جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے 2360 میگاواٹ بجلی سپلائی کی جارہی ہے، طلب میں اضافے کے بعد کے الیکٹرک کو 620 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔

بجلی کی طلب کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، کیماڑی، ماڑی پور، دہلی کالونی، بلدیہ، سعود آباد، شاہ فیصل، نصرت بھٹو کالونی، محمود آباد، کورنگی، گلشن، نیوکراچی، گلشن معما، نارتھ ناظم آباد اور لیاقت آباد سمیت مختلف علاقوں میں 10 سے 15 گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کے الیکٹرک ذرائع کے مطابق بجلی کے شارٹ فال کی وجہ بن قاسم یونٹ کی تاحال مرمت نہ ہونا ہے کیونکہ 4 روز قبل اس یونٹ کا بوائلر خراب ہوگیا تھا جس کو ٹھنڈا نہ کیا جاسکا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top