کراچی : وفاقی وزیر اسد عمر نے تاجربرادری کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وزیراعظم نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے، پریشان نہ ہو، لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی بجلی بحران سےمتعلق صنعتکاروں اورتاجروں سے ملاقات ہوئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں صنعتکاروں نے کہا بدترین لوڈشیڈنگ سے صنعتی یونٹس بند کرنے کا وقت آگیا ہے، بجلی نہ ہونے کے باعث پیداواری کھپت میں کمی کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں تاجروں کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک بجلی دیتی نہیں،اوور بلنگ کے نام پر زیادتیاں کررہی ہے۔
اسد عمرنے یقین دہانی کرائی کہ تاجربرادری پریشان نہ ہو، معاملے کا حل نکال لیا جائے گا ، وزیراعظم نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے ، امید ہےکے الیکٹرک سے ملاقات کرکے مستقل حل نکال لیں گے۔
خیال رہے صنعتوں میں گیس کی بندش اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر صنعتکاروں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ کراچی میں بجلی کامسئلہ فوری حل کیا جائے۔
عمران خان نے کے الیکٹرک سے متعلقہ معاملات کے حل کے لیے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر، معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن شہزاد قاسم اور گورنر سندھ کو الیکٹرک انتظامیہ سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی تاکہ مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکے۔
خیال رہے کراچی کےمختلف علاقوں میں اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے، بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کوسخت اذیت میں مبتلاکردیا ہے اور طلب اوررسد میں فرق کےباعث اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کادورانیہ چھ سے دس گھنٹے تک پہنچ گیا ہ