جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

کراچی میں بجلی کی بندش جاری، رمضان میں بھی ریلیف نہ ملنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ماہ رمضان کی آمد آمد اور گرمی کی شدت بھی اپنے عروج پر ہے لیکن شہریوں کو بجلی فراہم کرنے کے ذمہ دار ادارے کے الیکٹرک کی من مانیاں پہلے کی طرح جاری ہیں۔

ہر سال کی اس سال بھی شہر قائد کے باسیوں کو ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا، اور سحری بھی اندھیرے میں کرنی پڑے گی، کراچی کی عوام کو ماہ رمضان میں کسی ریلیف کی امید نہیں ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں گلستان جوہر، کورنگی میں میں دس گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ لانڈھی چراغ ہوٹل، زمان آباد، لانڈھی نمبر2اور 3، ناصر کالونی، کورنگی ایک، ڈھائی،تین،4نمبر، کورنگی نمبر5ایریا36سی میں بجلی کی آنکھ مچولی سے پریشان شہری بلبلا اٹھے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو، شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی

مختلف علاقوں میں چار چار بار غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن گیا ہے جبکہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی بند ہے، دن تو دن رات کو بھی بجلی گھنٹوں غائب رہتی ہے، بجلی کی بندش سے پانی کی قلت بھی بحرانی صورت اختیار کر گئی۔ عوام دہرے عذاب کا شکار ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں