کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں تاہم اس روز شہر قائد کے 33 مختلف نشستوں پر پولنگ نہیں ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں رواں ماہ 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں تاہم اس روز 33 مختلف نشستوں پر پولنگ نہیں ہوگی۔
یہ 33 نشستیں وہ ہیں جن پر امیدواروں کے انتقال کر چکے ہیں جس کے باعث وہاں الیکشن منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
- Advertisement -
امیدواروں کے انتقال کے باعث چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 12 نشستوں پر الیکشن نہیں ہوگا۔ اسی طرح ضلع کونسل کی 2 اور ٹاؤن کمیٹی، وارڈ ممبران کی 19 نشستوں پر بھی پولنگ نہیں ہوگی۔
مذکورہ نشستوں پر انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔