کراچی: رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی کا کہنا ہے کہ جب پرویزالہٰی دس سیٹوں پر وزیراعلیٰ بن سکتا ہے تو ہماری جماعت کا بھی میئر بن سکتا
ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نے اعتراف کیا کہ جماعت اسلامی نے ہماری توقع سے زیادہ سیٹیں لیں جبکہ صدرٹاؤن، ایسٹ میں ہمیں توقع سے کم سیٹیں ملی۔
بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق الزامات پر سعید غنی نے کہا کہ جہاں احتجاج ہورہا تھا وہاں اکثریت جماعت اسلامی کی ہے، ڈسٹرکٹ کورنگی میں37سیٹوں میں سے34پرانتخاب ہوا،پیپلزپارٹی نے 34میں سے4نشستوں پرکامیابی حاصل کی،کورنگی میں 19سیٹیں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی کورنگی سے8سیٹیں ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ لانڈھی میں10سیٹیں ہیں 9پرانتخاب ہوا9کی9جماعت اسلامی جیتی، پھربھی سندھ حکومت پر الزام لگایاجارہاہے کہ نتائج تبدیل کیےجارہےہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کیماڑی،ملیراورساؤتھ سےجیتی، یہ علاقے پیپلز پارٹی کے مضبوط گڑھ سمجھے جاتے ہیں، اگر ہم ہم کیماڑی سےجیت جائیں توجماعت اسلامی کوحیرانگی ہوتی ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی کی79سیٹیں سینٹرل،کورنگی اورملیرسےہیں،جماعت اسلامی کورنگی ،ایسٹ سےجیت جائےتوحیرت نہیں،یپلزپارٹی لیاری ،ملیر سےجیتےتوان کو حیرت ہے۔
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ میں نےپہلے ہی کہا تھا کہ پہلےنمبرپرجماعت اسلامی یا پیپلزپارٹی ہوگی،اب ان کو پریشانی پڑگئی کہ میں نےتوکہاتھاجیت گئےتویہ کیاہوگیا؟ زبردستی خود کو پہلے نمبر پر لائیں گے تو یہ ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ اس شہرنےجماعت اسلامی کوبھی مینڈیٹ دیاہے اس مسئلےکاحل ہےکہ دونوں جماعتیں ملکراس شہرکیلئےآگےچلیں،پیپلزپارٹی کی93سیٹیں بتائی گئی مگر اس سے تھوڑا زیادہ ہونگی،جب پرویزالہٰی 10سیٹوں پر وزیراعلیٰ بن سکتاہے تو ہماری جماعت کا بھی میئر بن سکتاہے۔