کراچی(20 مارچ 2026): شہر قائد علاقے منظور کالونی میں اسٹریٹ کرمنلز کی بے خوفی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک تنہا ڈاکو نے پوری دکان کو یرغمال بنا لیا۔
کراچی کے علاقے منظور کالونی سیکٹر سی میں مسلح ڈکیتی کی ایک انوکھی واردات ہوئی ہے جہاں صرف ایک ڈاکو نے ہیئر ڈریسر کی دکان میں موجود تمام افراد کا صفایا کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم انتہائی اطمینان کے ساتھ دکان میں داخل ہوتا ہے اور اسلحہ نکال کر وہاں موجود لوگوں سے لوٹ مار کرتا ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے دکان میں موجود ایک یا دو نہیں بلکہ 10 افراد سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔تمام افراد کو لوٹنے کے بعد ملزم بغیر کسی خوف یا مزاحمت کے دکان سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں کر رہی ہے، تاہم دن دیہاڑے ہونے والی اس واردات نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


